شیخ حسینہ کی ساڑھیوں سے بھرا بیگ لُوٹنے والے نوجوان کی انوکھی خواہش

مظاہرین شیخ حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ سے قیمتی اشیا اُٹھاکر لے گئے


ویب ڈیسک August 06, 2024
مظاہرین شیخ حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ سے قیمتی اشیا اُٹھاکر لے گئے

بنگلادیش میں مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کے سرکاری رہائش گاہ سے قیمتی سامان لے جانے والے شہریوں نے دلچسپ اور انوکھی وجوہات بیان کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین کی بڑی تعداد شیخ حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوگئے۔ توڑ پھوڑ کی اور سامان بھی ساتھ لے گئے۔

ان میں سے ایک شہری سر پر ایک اٹیچی کیس اُٹھائے جا رہا تھا اور اس نے بتایا کہ اس میں شیخ حسینہ واجد کی قیمتی اور دیدہ زیب ساڑھیاں موجود ہیں۔

جب یہ پوچھا گیا کہ وہ ان ساڑھیوں کا کیا کرے گا تو شہری نے دل چسپ جواب دیا کہ میں یہ اپنی بیوی کو دوں گا وہ اسے پہنے گی۔ میں اپنی بیوی کو وزیراعظم بناؤں گا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے دل چسپ تبصرے کیے۔ کسی نے لکھا کہ اس کی بیوی کے دن پھر گئے اور کسی نے لکھا کہ ان حالات میں شیخ حسینہ واجد کی ساڑھی پہن کر کون وزیراعظم بننا چاہے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |