حالیہ بارشوں کے بعد کراچی کی مرکزی اور علاقائی شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

شہر کے مختلف مرکزی شاہراہوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا

فوٹو- فائل

شہر قائد میں حالیہ بارشوں کے بعد سڑکوں کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی مرکزی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ علاقائی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصلات کے مطابق سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑے گئے ہیں اور مرمتی کام میں بھی نہیں کیاجارہا ہے بارشوں کا سلسلہ ابھی جا ری ہے گڑھوں میں برساتی پانی جمع ہو نے سے آمد رفت کے دوران حادثات کا بھی خدشہ ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کے ایم سی اور ٹاونز انتظا میہ کی جانب سے مسلسل غفلت لاوپراہی کا مظاہرہ کیاجا رہا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق کر اچی میں اب تک کھل کر کے مون سون نہیں برسا ہے چھوٹے چھوٹے اسپیلز ہو ئے جس کے بعد شہر ادھڑ کر رہ گیا۔

مرکزی شاہراہوں پر گڑھے پڑ گئے ہیں فور کے چورنگی کے قریب سڑک جگہ جگہ سے بیٹھ گئی ہے اسی طرح عیسی نگری کے پاس بھی سڑک بیٹھ گئی ہے ۔


اسی طرح شہر کے مختلف مرکزی شاہراہوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔

تفصلات کے مطابق گلیاں اور علاقائی سڑکیں چلنے کے قابل نہیں رہیں ،گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ٹو، بلاک 4، بلاک 6 ، بلاک 17 سمیت دیگر علاقوں میں گلیوں کی سڑکیں بارشوں کے بعد تباہ ہو چکی ہے ، اسی طرح فیڈرل بی ایریا کی تمام گلیاں گزرنے کے قابل نہیں ہیں۔

کورنگی ، لانڈھی ، ملیر، شاہ فیصل کالونی ، محمود آباد، منظور کالونی ، لائینز ایریا ، پی آئی بی کالونی ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی ، سرجانی ٹاون ، بلدیہ ٹاون ، اورنگی ٹاون کی گلیوں کی 90 فیصد سڑکیں تبا ہی ہوچکی ہے جس کی وجہ سے شہری اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں۔

کراچی میں سڑکوں کا انفراسٹکچر تباہ ہو گیا بارشوں کے بعد شہر میں بڑے پیمانے پر انفراسٹکچر کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے کراچی میں لینڈ کنٹرول ایشوز ہیں۔ مرکزی سڑکوں کی دیکھ بھال کرنے کی ذمہ داران بلدیہ عظمی کراچی کی ہے جبکہ اندرونی گلیوں کی ذمہ داری ٹاونز انتظا میہ کی ہے۔

اس کے علاوہ کے ڈی اے بھی سڑکوں کی تعمیرات کرتی ہے لیکن کراچی میں تمام بلد یاتی اداروں کی کارگردگی ناقص ترین ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو تشویشناک صورتحال سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

اس حوالے سے بلدیا تی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کا انفراسٹکچر تباہ ہوچکا ہے اس کو بہتر کر نے کے لئے سندھ حکومت اوربلدیا تی اداروں کو جنگی بنیادوں پرکام کر نے کی ضرورت ہے کیونکہ اکثر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ان کو بہتر کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
Load Next Story