بادام کھانے سے آپ کا ’’دل‘‘ رہے گا صحت مند

بادام کھانے سے دل کے خون کی ویسلز صحت مند رہتی ہیں، ماہرین


Net News July 04, 2014
بادام کھانے سے دل کے خون کی ویسلز صحت مند رہتی ہیں، ماہرین فوٹو : فائل

ایک مطالعہ کے مطابق ہر دن مٹھی بھر بادام دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ بادام کھانے سے دل کے خون کی ویسلز صحت مند رہتی ہیں۔ برطانیہ میں آسٹن یونیورسٹی کے محققین نے اپنی تحقیق میں پایا کہ بادام کھانے سے خون میں اینٹی آکسیڈینٹ کی مقدار میں قابل ذکر طور پر اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور خون کے بہاؤ میں بہتری ہوتی ہے۔

تحقیق کے دوران محققین نے صحت مند نوجوانوں، ادھیڑ عمر کے افراد اور دل کی بیماریوں میں مبتلا نوجوان افراد کے گروہوں کے درمیان کم مدت کے لیے بادام کے ساتھ کھانے کے اثرات پر بھی تحقیق کی۔ تحقیق میں ہائی بلڈ پریشر یا زیادہ وزن کے مسائل سے دوچار افراد کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں