کراچی میں موسلادھاربارشوں کا سبب بننے والامون سون سسٹم کمزور پڑ گیا
ٹرف لائن کے زیراثرمحمودآباد،ڈی ایچ اے،کلفٹن،صدر،اور بفرزون سمیت مختلف علاقوں میں پھواراوربونداباندی ہوئی
شہر قائد میں مون سون کے مختلف اسپلز برسنے کے بعد موسلادھاربارشوں کا سبب بننے والامون سون سسٹم کمزور پڑ گیا شہر کے مختلف علاقوں میں 3 روزکے دوران ہلکی بارش،پھوار اور بونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بروز منگل شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روزکےمقابلے میں 2.9ڈگری کمی سے 30.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہا۔
منگل کوبیشتروقت شہرکا مطلع مکمل ابرآلود رہا جبکہ سمندری ہوائیں بحال رہیں،جس کی وجہ سے گرمی میں کمی اورمجموعی طورپرموسم معتدل رہا۔
ٹرف لائن کے زیراثرمحمودآباد،ڈی ایچ اے،کلفٹن،صدر،گلشن معمار،گلبرگ اوربفرزون سمیت مختلف علاقوں میں پھواراوربونداباندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری پیش گوئی کےمطابق کمزورمون سون ہوائیں خلیج بنگال اوربحیرہ عرب سے سندھ کا رخ کررہی ہیں،آئندہ 3 روز کےدوران کراچی کا مطلع ابرآلود/ ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔
اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31سے 33 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے،آئندہ چندروزکےدوران سمندری ہوائیں بدستوربحال رہنے کا امکان ہے۔
دیہی سندھ کے ساحلی مقامات سمیت دیگراضلاع میں بھی ہلکی بارش کاامکان ہے۔