غیر ملکی جرمن سیاح کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

جرمن سیاح سے واردات کرنے والے 3 گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک August 06, 2024
فوٹو- فائل

پولیس ذرائع کے مطابق چند روز قبل لاہور میں غیرملکی جرمن سیاح کو لوٹنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے چھینا گیا کیمرہ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصلات کے مطابق جرمن سیاح سے واردات کرنے والے 3 ملزمان کو غازی آباد اور برکی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان نے شمالی چھاؤنی کے علاقے میں جرمن سیاح سے واردات کر کے موبائل فون اور ایک کیمرہ چھینا تھا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے واردات کا شکار ہونے والے جرمن سیاہ کو 5 لاکھ روپے کی امداد بھی دی گئی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمن سیاح سے واردات کرنے والے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں