فواد خان اور صنم سعید کی متنازع انڈین ویب سیریز یوٹیوب سے ہٹانے کا اعلان

‘برزخ’ کی تیسری قسط میں دو مرد کرداروں کے درمیان رومانوی مناظر اور رغبت دکھائی گئی تھی


ویب ڈیسک August 06, 2024
‘برزخ’ کی تیسری قسط میں دو مرد کرداروں کے درمیان رومانوی مناظر اور رغبت دکھائی گئی تھی : فوٹو : فائل

پاکستانی سپر اسٹار اداکار فواد خان اور صنم سعید کی متنازعہ انڈین ویب سیریز 'برزخ' کو یوٹیوب سے ہٹانے کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستانی ہدایتکار عاصم عباسی کی تحریر کردہ اور بنائی گئی ویب سیریز 'برزخ' کو بھارتی پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے اور اس سیریز کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔

19 جولائی کو بھارتی یوٹیوب چینل 'زندگی' اور 'زی فائیو' پر ریلیز ہونے والی سیریز 'برزخ' کی پہلی اور دوسری قسط نے جہاں پاکستانی اور بھارتی مداحوں کے دل جیتے تو وہیں سریز کی تیسری قسط دیکھ کر پاکستانی مداح غصے سے بھڑک اٹھے۔




'برزخ' کی تیسری قسط میں دو مرد کرداروں کے درمیان رومانوی مناظر اور رغبت دکھائی گئی تھی، اس کے علاوہ سیریز میں فحاشی، زنا اور بچوں کی ذہنی سازی بھی دکھائی گئی ہے۔

پاکستان میں ہم جنس پرستی کے مواد پر شدید ردعمل کے بعد بھارتی یوٹیوب چینل 'زندگی' نے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ نو اگست سے ویب سیریز کو یوٹیوب سے ہٹادیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 'برزخ' کے انتخاب پر فواد خان اور صنم سعید کے بائیکاٹ کا مطالبہ

اپنے اعلامیہ میں انہوں ںے لکھا کہ فیصلہ پاکستانی ناظرین کو مدنظر رکھ کرکیا گیا ہے اور وہ اپنے ناظرین کو عزت اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |