ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلہ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا فیصلہ

طلبہ وطالبات کو13 جولائی کوصبح 10بجے جامعہ کراچی پہنچنے کی ہدایت


Staff Reporter July 03, 2014
اُکوپیشنل تھراپی کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق انتظامیہ نے بعض ناگزیر وجوہ کی بنا پر شعبہ عمرانیات میں ایم فل، پی ایچ ڈی کا داخلہ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا فیصلہ کیاہے۔

ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی اور پی ایچ ڈی پرگروام میں شرکت کے مجاز طلبا وطالبات پرانے ایڈمٹ کارڈکے بنیاد پراتوار13 جولائی کو صبح 10 بجے آرٹس آڈیٹوریم کراچی یونیورسٹی میں ٹیسٹ میں دوبارہ شریک ہوسکتے ہیں، طلبہ کو ان کے اپنے مفاد میں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے نصف گھنٹہ قبل آئیں اوریجنل ایڈمٹ کارڈ اور شناختی کارڈ اپنے ہمراہ لیکر آئیں۔

ٹیسٹ کے نتائج اسی روز13 جولائی کوڈین آرٹس کے نوٹس بورڈ پر شام 4بجے آویزاں کردیے جائینگے،طلبہ وطالبات کے انٹرویوز14 جولائی کو صبح 9 بجے ڈین فیکلٹی آف آرٹس کے کونسل روم میں منعقد ہونگے ، 22 جون کو ہونے والے داخلہ ٹیسٹ میں انگریزی کے مضمون میں حاصل کیے گئے نمبروں کے مطابق نتیجہ تشکیل دیا جائے گا۔اُکوپیشنل تھراپی کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان کردیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |