ڈھاکا اسٹاک مارکیٹ میں تیزی 3 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے پر کھاتے داروں کا سجدۂ شکر
اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 197 پوائنٹس یا 3.77 فیصد اضافے کے بعد یہ 5,426 پر پہنچ گیا
بنگلادیش میں اگرچہ شیخ حسینہ واجد کے مستعفی اور بھارت روانگی کے بعد بھی طلبا سڑکوں پر ہیں اور غیر یقینی کی صورت حال ہے لیکن ڈھاکا اسٹاک مارکیٹ میں حیرت انگیز طور پر تیزی دیکھی گئی۔
کسی ملک کی تاریخ میں شاید ایسا پہلی بار ہوا ہو کہ حکومت کے گرتے ہی دوسرے روز جب کہ عبوری حکومت بھی تشکیل نہ پائی گئی ہو، اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا ہو۔
ایسا بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہو گیا۔ جہاں اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں 197 پوائنٹس یا 3.77 فیصد اضافے کے بعد یہ 5,426 پر پہنچ گیا۔
یہ اضافہ جو گزشتہ 3 برسوں کے دوران ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے سب کے لیے حیران کن ہے۔ کھاتے دار سجدہ شکر میں گر گئے۔
خیال رہے کہ ڈھاکا اسٹاک مارکیٹ کا DS30 بلیو چپ اسٹاکس کو ظاہر کرتا ہے اور یہ 75 پوائنٹس یا 4 فیصد تک بڑھ کر 1 ہزار 934 جب کہ ڈھاکا اسٹاک ایکسچینج شیئرز (شرعی بنیادوں پر قائم انڈیکس) 32 پوائنٹس یا 2.86 فیصد اضافے کے بعد 1 ہزار 176 تک پہنچ گیا۔