جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم مذاکرات کیلئے وقت مقرر

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان آخری مرتبہ 31 جولائی کو مذاکرات ہوئے تھے


ویب ڈیسک August 06, 2024
دونوں فریقین کے درمیان 6 روز سے ڈیڈلاک جاری ہے—فوٹو: فائل

جماعت اسلامی اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور رات 10:30 بجے ہوں اور اس پیش رفت کے ساتھ ہی اسلام آباد دھرنے سے متعلق گزشتہ 6 روز سے جاری ڈیڈلاک ختم ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ہے اور مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور رات 10:30 بجے راولپنڈی کے کمشنر دفتر میں ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈلاک کے دواران 8 اگست کو اسلام آباد میں مارچ، 11 اور 12 اگست کو لاہور اور پشاور میں دھرنے اور 14 اگست شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات یکم اگست سے ڈیڈ لاک کا شکار تھے اور 6 روز بعد اج رات 10:30 بجے حکومت اور جماعت اسلامی کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کمشنر راولپنڈی کے دفتر میں ہوں گے۔

جماعت اسلامی کے ذرائع نے آج رات 10:30 بجے کمشنر دفتر میں حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے مذاکرات ہونے کی تصدیق کردی۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا تھا کہ جماعت اسلامی کو حکومت کی جانب سے مذاکرات کی اطلاع دی گئی، اس سے قبل مذاکرات کا پہلا دور 28 جولائی اور دوسرا 31 جولائی کو ہوا تھا لیکن اس کے نتیجے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی اور گزشتہ 6 دن سے فریقین میں مذاکرات پر ڈیڈ لاک برقرار تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔