امریکی فوج کی سیکنڈ لیفٹیننٹ ایلما کوپر ’مس امریکا2024‘ بن گئیں

ایلما کوپر نومبر میں مِس یونیورس مقابلے میں امریکا کی طرف سے حصہ لیں گی


ویب ڈیسک August 06, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

امریکی فوج کی سیکنڈ لیفٹیننٹ ایلما کوپر 'مس امریکا2024' بن گئیں۔

ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایلما کوپر کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں ٹائٹل کیلئے نامزد کیا گیا۔

ایلما کوپر نومبر میں مِس یونیورس مقابلے میں امریکا کی طرف سے حصہ لیں گی اور انہوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ڈیٹا سائنس میں ماسٹرز کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ایلما کوپر نے بتایا تھا کہ ایک تارکین وطن کی بیٹی اور ایک قابل فخر خاتون اور امریکی فوج کی ایک افسر کے طور پر وہ ایک خواب میں جی رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ماں نے سکھایا ہے کہ حالات کبھی بھی تقدیر کا تعین نہیں کرتے بلکہ ہم محنت کر کے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں