شیخ حسینہ واجد کی بیرون ملک جائیدادیں بھی نکل آئیں

حسینہ واجد 4 بار وزیراعظم جب کہ 3 بار اپوزیشن لیڈر رہیں

حسینہ واجد چار بار وزیراعظم جب کہ 3 بار اپوزیشن لیڈر رہیں

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد 16 سال تک اقتدار میں رہنے والی واحد سیاسی رہنما تھیں جو اب شدید عوامی احتجاج اور دباؤ پر مستعفی ہوکر بھارت میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

76 سالہ حسینہ واجد رواں برس جنوری میں چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہوئیں وہ 2009 سے مسلسل اقتدار میں تھیں اور اس سے قبل 3 بار اپوزيشن لیڈر بھی رہیں۔

وہ بنگلادیش کے بانی اور پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان کی صاحبزادی بھی ہیں۔ مستعفی ہونے کے بعد حسینہ واجد کی جائیدادوں کے بارے میں انکشافات سامنے آئے ہیں۔


سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی بیرون ملک بھی جائیدادیں ہیں جن میں سنگاپور میں شاندار گھر، چند پلاٹس اور ولاز بھی شامل ہیں۔

بطور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی تنخواہ 13 لاکھ ٹکا سے زائد تھی جب کہ ان کی مجموعی دولت 6 کروڑ ٹکے سے زائد ہے۔ علاوہ ازیں وہ 6 ایکڑ زرعی زمین اور فش فارم کی مالک بھی ہیں۔

شیخ حسینہ کا ایک محل نما خاندانی گھر بھی ہے اور وہ ایک مہنگی گاڑی استعمال کیا کرتی تھی جو ان کے بقول تحفے میں ملی تھی۔

 
Load Next Story