خیبرپختونخوا وزراء کا الاؤنس 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کرنے کی منظوری

کابینہ نے صوبے میں بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز اور اساتذہ کو انکے ہوم ڈسٹرکٹ میں واپس بھیجنے کی بھی منظوری دے دی


ویب ڈیسک August 06, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

خیبرپختونخوا کابینہ نے وزراء کا الاؤنس 70 ہراز سےبڑھا کر دو لاکھ روپے کرنے کی منظوری دے دی۔

جن وزرا کو پشاور سمیت جہاں بھی سرکاری گھر الاٹ نہیں ان کو دو لاکھ روپے الاؤنس ملے گا۔

صوبائی کابینہ نے صوبے میں بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز اور اساتذہ کو انکے ہوم ڈسٹرکٹ میں فوری طور واپس کرنے کی بھی منظوری دے دی، جو جہاں بھرتی ہوا اسی ضلع میں واپس ٹرانفسر کیا جائے گا۔

صوبائی کابینہ نے بھرتیوں پر نرمی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا، پشاور کابینہ نے بلٹ پروف گاڑیاں بروقت حوالہ نہ کرنے پر متعلقہ ادارے کے خلاف عدالت جانے کا بھی فیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |