وہاڑی ظالم زمیندار نے فصل میں داخل ہونے پراینٹیں مار مار کر بکریوں کی ٹانگیں توڑ ڈالیں
پولیس نے مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا، بااثراور ظالم زمیندار کو گرفتارکرکےانصاف دیاجائے، بکریوں کا مالک
مقامی زمیندار نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے فصل میں داخل ہونے پراینٹوں سے تین بکریوں کی ٹانگیں توڑ ڈالیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بکریوں کے مالک نے بتایا ہے کہ بکریاں 26 ڈبلیو پی کے زمیندار اللہ یار کے کھیتوں میں داخل ہوئی تھیں جس نے بے زبان جانوروں پر ظلم اور بے رحمی کی انتہا کرتے ہوئے اینٹیں مار مار کر ان کی ٹانگیں توڑ ڈالیں۔
متاثرہ شخص کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹرز نے بکریوں کی ٹانگیں اینٹوں سے توڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔ بکریوں کے مالک کے مطابق پولیس تھانہ صدر کو صورت حال سے آگاہ کیا ہے مگر نہ مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزم کو گرفتارکیا گیا۔
بکریوں کے مالک غریب محنت کش کا کہنا ہے کہ بااثر اور ظالم زمیندار کو گرفتار کر کے انصاف دیا جائے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کے اندراج کے لیے ڈاکٹ بنا دیا ہے، رپورٹ آنے پر مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔