کراچی میں گورنر ہاؤس پر جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے دن بھی جاری

دھرنے کے چوتھے روز خواتین کا جلسہ منعقد ہوا جس میں شہر بھر کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی


Staff Reporter August 06, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

جماعت اسلامی کے تحت گورنر ہاؤس پر دھرنا چوتھے دن بھی جاری رہا، دھرنے کے چوتھے روز خواتین کا جلسہ منعقد ہوا جس میں شہر بھر کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پر امن مزاحمت اور جدوجہد سے ہی مسائل حل ہوں گے، حکمران ہوش کے ناخن لیں، ایسا نہ ہو کہ جیسے بنگلہ دیش کے عوام نے کیا ہے وہ آپ کے ساتھ بھی ہوجائے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ گورنر ہاوس پر دھرنے کا آج چوتھا دن ہے، اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ہم کراچی کی شاہراہوں پر بھی جائیں گے، ہم کسی بھی قسم کا تصادم نہیں چاہتے، ہم اگر چاہتے تو ڈی چوک پر بھی جاسکتے تھے لیکن عوام حافظ نعیم الرحمن کے اعلان کا انتظار کررہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پر امن مزاحمت پر یقین رکھتی ہے، ہم پاکستان کے عوام کو بیدار کرکے پر امن مزاحمت کررہے ہیں، ہمیں جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے، گھر گھر جاکر عوام سے رابطہ کرنا ہے اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسی کی سزائیں دی گئیں لیکن انہوں نے سر نہیں جھکایا۔ بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ نے ڈکٹیٹر حسینہ واحد کو ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں