کاجول نے ابراہیم علی خان کے ساتھ فلم میں کام کو بہترین تجربہ قرار دے دیا

دونوں فلم ’سرزمین‘ میں کام کر رہے ہیں جسے نامور اداکار بومن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی ڈائریکشن دے رہے ہیں

فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ کی نامور اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ چھوٹے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کے ساتھ کام کرنا حیرت انگیز اور شاندار تجربہ ہے۔


ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے ابراہیم علی خان کی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کا بہترین قرار دیا ہے۔



کاجول اور ابراہیم علی خان فلم 'سرزمین' میں کام کر رہے ہیں جسے نامور اداکار بومن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی ڈائریکشن دے رہے ہیں۔


اداکارہ نے 1994 کی فلم 'یہ دل لگی' میں ابراہیم کے والد سیف علی خان کے ساتھ کام کیا تھا اور اب وہ ابراہیم کی ڈیبیو فلم میں اس کے ساتھ ہوں گی۔


یہ بھی پڑھیں : ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم 'سرزمین' میں کاجول بھی شامل


یاد رہے کہ فلم 'سرزمین' ایک تھرلر ہے جس میں محبت کے مختلف پہلوؤں اور تعلقات کو دلچسپ انداز میں سامنے لایا جائے گا۔

Load Next Story