جاپان میں نئی ریل سروس میں مسافروں کیلیے گرم پانی والے ٹب

شنکانسین نامی یہ بْلٹ ٹرین شنجو اور فوکوشیما شہروں کے درمیان چلائی جائے گی


July 04, 2014
شنکانسین نامی یہ بْلٹ ٹرین شنجو اور فوکوشیما شہروں کے درمیان چلائی جائے گی۔ فوٹو :فائل

KARACHI: اطلاعات کے مطابق جاپان کی ایک نئی ریل سروس کے مسافروں کو سفر کے دوران اپنے پاؤں ٹب میں رکھ کر بیٹھنے کی سہولت میسر ہو گی۔

جاپان کی مشرقی ریل کمپنی شنجو اور فوکوشیما شہروں کے درمیان نئی شنکانسین نامی بْلٹ ٹرین چلائے گی۔ اخبار دی جاپان ٹائمز کا کہنا ہے کہ 2 گھنٹے کے سفر کے دوران مسافر اپنے پاؤں ٹب میں رکھ کر بیٹھ سکتے ہیں، اس کے بعد وہ لاؤنج کار میں جا کر مقامی مشروب ''ساکے'' سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

ریل کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سروس پر 50 کروڑ ین (تقریباً پانچ کروڑ ڈالر) لاگت آئے گی۔ ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ اس ریل سروس کے ڈیزائنروں کو پانی کے غیرضروری ضیاع سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ہیدے یوکی تیروئی نے آساہی شمبون اخبار کو بتایا کہ ہمیں ٹبوں کے درمیان کشن لگانے ہوں گے تاکہ گرم پانی باہر نہ گر سکے۔ جاپان کی 50 سال پرانی شنکانسین ٹرین 2,400 کلو میٹر کا فاصلہ 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے طے کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں