بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتعل ہجوم نے ڈھاکا کے علاقے دھانموندی میں واقع اندراگاندھی کلچرل سینٹر پر چڑھائی کردی اور آگ لگا دی، مشتعل افراد نے اس کے علاوہ دارالحکومت کے دیگر کئی مقامات بشمول بنگابندھو میموریل میوزیم (بنگابندھو بھابن) پر آگ لگادی۔
بنگابندھو بھابن مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کے والد شیخ مجیب الرحمان کی یاد میں تعمیر کیا گیا تھا، جنہیں 1975 میں قتل کردیا گیا تھا جب وہ ملک کے صدر تھے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی جانب سے جاری کی گئیں ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتابیں اور دیگر اشیا آگ کی نذر ہو رہی ہیں۔
خیال رہے کہ اندراگاندھی کلچرل سینٹر کا افتتاح مارچ 2010 میں بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان ثقافتی رابطوں کے فروغ کے مقصد کے تحت کیا گیا تھا اور اس کے زیر انتظام ثقافتی پروگرام، سیمینارز، ورکشاپس، بھارتی ماہرین، پروفیشنلز اور یوگا ٹرینرز سے مصروفیات، ہندی، بھارتی کلاسیکل موسیقی اور کتھک اور منی پوری بھارتی ڈانسز کی تربیت بھی شامل تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔