بالی وڈ چھوڑنے کا فیصلہ شاہ رخ خان کی وجہ سے تبدیل کیا کاجول کا انکشاف

اداکارہ نے فلم ’بےخودی‘ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی اور 1993 کی فلم ’بازیگر‘ سے انہیں شہرت ملی

شاہ رخ خان اور کاجول متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں:فوٹو:فائل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک وقت میں مایوس ہوکر بالی وڈ چھوڑنے کا فیصلہ کرچکی تھیں لیکن شاہ رخ خان کے مشورے کی وجہ سے فیصلہ تبدیل کرلیا۔


ایک انٹرویو میں کاجول کا کہنا تھا کہ کیریئر کے دوران ایک ایسا وقت بھی آیا جب وہ لاشعوری میں بہت سی چیزیں کر رہی تھیں۔


کاجول نے بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے شاہ رخ سے بات کی اور اداکار نے انہیں اداکاری کی کچھ تکنیک سیکھنے کا مشورہ دیا۔



انہوں نے کہا کہ 1994 کی فلم 'ادھار کی زندگی' کرنے کے بعد وہ مایوس ہوچکی تھیں اور فلمیں نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن پھر انہوں نے شاہ رخ کے مشورے پر عمل کرنا شروع کیا۔


یہ بھی پڑھیں : کاجول کے سسرال نے انہیں فلموں میں کام کرنے سے روکا، سنیل درشن


کاجول کا کہنا تھا کہ پہلے اداکاراؤں کو کچھ مخصوص مناظر اور گیت ملتے تھے لیکن پھر انہوں نے دو تین فلمیں سائن کیں جنہوں نے بطور اداکارہ انہیں کافی ریلیف دیا۔


واضح رہے کہ کاجول نے فلم 'بےخودی' سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی اور 1993 کی فلم 'بازیگر' سے انہیں شہرت ملی۔

Load Next Story