وزارت خارجہ کا لبنان میں پاکستانی شہریوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت

وزارت خارجہ نے تاجروں اور دیگر پاکستانی شہریوں کو دستیاب پروازوں کے ذریعے لبنان چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے


ویب ڈیسک August 06, 2024
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے دفتر سے ایڈوائزری جاری کردی گئی—فوٹو: فائل

وزارت خارجہ نے لبنان میں پاکستانی شہریوں کو سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر سفر سے گریز کرنے کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

وزارت خارجہ سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستاتنیوں کو خطے میں سامنے آنے والی حالیہ پیش رفت اور سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر تاحکم ثانی لبنان کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں مقیم تمام پاکستانی تجارتی پروازوں کی دست یابی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لبنان چھوڑ دیں اور لبنان میں رہنے والوں کوخاص طور پرانتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

شہریوں کو کہا گیا کہ لبنان میں موجود پاکستانیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بالخصوص کشیدگی کے حامل علاقوں میں انتہائی احتیاط کرنےکا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری بیروت میں پاکستانی سفارت خانے سے ٹیلی فون، واٹس ایپ اور ای میل پر رابطے میں رہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ بیروت میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے نمبروں +961-81669488 اور+961-81815104 اور ای میل [email protected] کے ذریعے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں