پیرس اولمپکس ہاکی سیمی فائنل جرمنی بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
جرمنی نے بھارت کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی
پیرس اولمپکس 2024 میں کھیلے جانے والے ہاکی سیمی فائنل میں جرمنی بھارت کو 2-3 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
یویز ڈو مینوئر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں جرمنی کو سخت مقابلے کاسامنا کرنا پڑا۔
بھارت کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے ساتویں منٹ میں گول کر کے بھارت کو برتری دلائی جس کو دوسرے کوارٹر میں 18 ویں میں گونزولو پیلیٹ نے برابر کر دیا۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس میں 40 سے زائد ایتھلیٹس کورونا وائرس میں مبتلا، عالمی ادارہ صحت
دوسرے ہی کوارٹر میں27 ویں منٹ میں کرسٹوفر روئر نے گول کر کے جرمنی کو برتری دلائی جس کو سکھ جیت سنگھ نے تیسرے کوارٹر میں 36 ویں میں منٹ میں ختم کیا۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
مارکو ملٹکاؤ نے چوتھے اور آخری کوارٹر میں 54 ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کیا اور ٹیم کو فائنل کے لیے کوالیفائی کروا دیا۔
جرمنی اور نیدرلینڈ کے درمیان گولڈ میڈل کا مقابلہ، جبکہ بھارت اور اسپین کے درمیان کانسی کے میڈل کے لیے مقابلہ آٹھ اگست بروز اتوار کو ہوگا۔