سندر میں ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلہ فائرنگ سے اے ایس آئی شہید

ڈی آئی جی آپریشنز نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں


ویب ڈیسک August 07, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

آرگنائزڈ کرائم یونٹ چونگ کا سندر کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مُڈ بھٹر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید ہو گیا۔


پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اچانک فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اے ایس آئی نذیر شہید ہو گیا۔


پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر دی ہے اور ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔


ڈی آئی جی آپریشنز نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔


فیصل کامران کا کہنا تھا کہ تمام ترعلاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا مزید کہنا تھا کہ مفرور ملزمان جلد از جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔