اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات آخری مراحل میں پہنچ گئے انٹونی بلنکن

اس معاہدے کو جلد از جلد قابل عمل بنانے پر کام کیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک August 07, 2024
(فوٹو: فائل)

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے یرغمال مغویوں کی رہائی کے لیے مذاکرات آخری مراحل میں پہنچ گئے ہیں۔

انٹونی بلنکن نے گزشتہ دو ماہ کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری حملوں کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے خطے میں مزید تنازعات اور عدم تحفظ کا جنم دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے اہم حریف اسرائیل اور ایران دونوں سے براہ راست بات چیت کے دوران کہا کہ تنازعات کو مزید ہوا دینے سے گریز کیا جائے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے دونوں اہم فریقین کے درمیان معاہدہ اپنے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے، اس معاہدے کو جلد از جلد قابل عمل بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |