شاہین ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے

بورڈ نے سعود شکیل کو شاہین کی جگہ عہدہ دیدیا


ویب ڈیسک August 07, 2024
بورڈ نے سعود شکیل کو شاہین کی جگہ عہدہ دیدیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی بھی واپس لے لی۔

رواں جنوری میں دورہ آسٹریلیا کے دوران فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان شان معسود کا نائب مقرر کیا گیا تھا تاہم محض ایک سیریز کے بعد ورک لوڈ کا بہانہ بناکر بورڈ نے انکی جگہ سعود شکیل کو ذمہ داری سونپ دی۔

اس سے قبل شاہین آفریدی کو نیوزی لینڈ کیخلاف محض ایک ٹی20 سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹادیا تھا اور بابراعظم کو دوبارہ قیادت کے فرائض سونپ دیئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

بورڈ کی جانب جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے شان مسعود کپتان جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔

سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان بنایا گیا ہے جو آسٹریلیا کے دورے پر نائب کپتان تھے، یہ فیصلہ انتہائی مصروف سیزن میں شاہین آفریدی کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز کے کئی پلئیرز نے بڑوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان ٹیم کو 21 اگست 2024 سے 5 اپریل 2025 تک 9 ٹیسٹ 14 ٹی20 اور کم ازکم 17 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ کے اعلان کردہ 17 میں سے 13 کھلاڑی پاکستان ٹیم کے گزشتہ دورۂ آسٹریلیا میں شامل تھے۔ محمد ہریرہ ۔ کامران غلام اور محمد علی کو ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان شاہینز کی طرف سے عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں