پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے، جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا کے ذریعے سےآرٹیکل 184/3 کی درخواست میں تحریک انصاف نے وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں؛ الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روک دیا جائے۔ خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔
مزید پڑھیں: الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 سینیٹ سے بھی منظور
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکی ہے۔ 12 جولائی کے عدالتی فیصلے کے بعد مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے۔