کرپشن کا الزام افغان کرکٹر پر 5 سال کیلئے پابندی عائد

کرکٹ کے تمام فارمیٹ کھیلنے سے روک دیا گیا


ویب ڈیسک August 07, 2024
کرکٹ کے تمام فارمیٹ کھیلنے سے روک دیا گیا (فوٹو: کرک انفو)

افغانستان کے ٹاپ آرڈر بلےباز احسان اللہ جنت پر کرپشن کے الزام میں 5 سل کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے رواں سال کے آغاز میں کابل پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران کرکٹر پر کرپشن کے الزام پر فوری طور پر 5 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

بورڈ نے احسان اللہ جنت کو آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کوڈ کے آرٹیکل 2.1.1 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا، اس قانون کے تحت اثر و رسوخ کا غلط استعمال جبکہ میچ کے دوسرے پہلو میں ہیرا پھیری کرنے کی کوششوں کا سبب ہے۔

مزید پڑھیں: ونود کامبلی نشے میں یا بیمار! سابق کرکٹر کی ویڈیو وائرل

اس خلاف ورزی کے نتیجے میں احسان اللہ پر فوری طور پر تمام فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے پر 5 سال کی پابندی ہے جبکہ کرکٹر نے الزامات کو تسلیم کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس میں 40 سے زائد ایتھلیٹس کورونا وائرس میں مبتلا، عالمی ادارہ صحت

دوسری جانب افغان بورڈ 3 دیگر کھلاڑیوں سے بھی ممکنہ کرپشن میں ملوث ہونے کی تحقیقات کررہا ہے۔

26 سالہ احسان اللہ نے کابل پریمیئر لیگ 2024 میں شمشاد ایگلز کی نمائندگی کررہے تھے، انہوں نے چار اننگز میں 72 رنز بنائے، جس کی اوسط 150 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 18 تھی جبکہ انکی ٹیم 6 ٹیموں کی لیگ میں آخری نمبر پر رہی۔

احسان اللہ تینوں فارمیٹ کے 20 میچوں میں افغانستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں