بنگلادیش اٹارنی جنرل سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے استعفیٰ دیدیا
بنگلادیش میں حسینہ واجد کے حکومت کے خاتمے کے بعد فوج، پولیس اور دیگر انتظامی اداروں میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے
شیخ حسینہ واجد کی حکومے کے خاتمے کے بعد سے بنگلادیش میں فوج، پولیس اور دیگر انتظامی اداروں میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ متعدد عہدیدار خود ہی استعفیٰ دیکر گھر چلے گئے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ملک کے اٹارنی جنرل اے ایم امین الدین نے اپنا استعفیٰ صدر شہاب الدین کو بھیجوا دیا جس میں انھوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کرلی۔
یہ خبر پڑھیں : بنگلادیش؛ مشتعل ملازمین نے سرکاری بینک کے ڈپٹی گورنرز سے استعفے لے لیے
امین الدین کو بنگلادیش کے صدر نے 8 اکتوبر 2020 کو اٹارنی جنرل مقرر کیا تھا اور یہ بھی حسینہ واجد کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔
اٹارنی جنرل کے علاقہ بھی دیگر انتظامی اداروں سے بھی متعدد عہدیداروں نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے جب کہ کئی متعدد ملازمین اور افسران دفتر سے غیر حاضر ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : بنگلا دیشی صدر نے طلبا تحریک کے مطالبے پر پارلیمنٹ تحلیل کردی
آج مرکزی بینک کے مشتعل افسران اور ملازمین نے اپنے ہی ڈپٹی گورنرز سے زبردستی استعفیٰ لے لیا۔ مشتعل افسران کا کہنا تھا کہ یہ ڈپٹی گورنرز کنٹریکٹ پر تھے اور میرٹ کو نظرانداز کرکے بھرتی کیے گئے تھے۔