جنگل کی آگ کا دھواں سرجری والے مریضوں کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے تحقیق

دھواں سانس لینے سے سرجری کے مریضوں پر اینستھیزیا کے اثرات پیچیدہ کرسکتا ہے


ویب ڈیسک August 07, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک نئی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ جنگل کی آگ کا دھواں نئی نئی سرجری کروانے والے مریضوں کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

محققین نے جریدے اینستھیزیالوجی میں رپورٹ کیا دھواں سانس لینے سے سرجری کے مریضوں پر اینستھیزیا کے اثرات پیچیدہ کرسکتا ہے جو ان کی صحت یابی میں رکاوٹ ہے۔

سینئر محقق اور چیف آف ڈیوک یونیورسٹی سکول آف کریٹیکل کیئر میڈیسن، ڈاکٹر وجے کرشنامورتی نے کہا کہ جنگل کی آگ کا دھواں صحت کے لیے اہم خطرات کا باعث بنتا ہے خاص طور پر پہلے سے موجود دل اور پھیپھڑوں کی بیماری، مُٹاپے کے شکار، شیرخوار اور چھوٹے بچوں اور دیگر کمزور لوگوں میں۔

وجے نے ایک نیوز ریلیز میں مزید کہا، "خراب ہوتے موسمی حالات سے نمائش کے وقت اینستھیسیولوجسٹس کو جنگلی آگ کے دھوئیں کے ممکنہ منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے مریضوں کی صحت سے مکمکل آگاہی کی ضرورت ہے۔.

دھواں سانس لینے سے سرجری کے مریضوں پر اینستھیزیا کے اثرات پیچیدہ کرسکتا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں