80 روپے کے تنازع پر نوجوان کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

نوجوان رضوان نے نادرا آفس کے قریب واقع کیبن والے کو 100 روپے دیے اور 20 روپے کی خریداری کی


Staff Reporter August 07, 2024
نوجوان رضوان نے نادرا آفس کے قریب واقع کیبن والے کو 100 روپے دیے اور 20 روپے کی خریداری کی

سائٹ اےانویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے80 روپے کی معمولی رقم کے تنازع پرنوجوان کو چھریاں مارکر شدید زخمی کرنے والے ملزم عاقب شاہ ولد رحیم شاہ کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی انوسٹی کیماڑی اظہر جاوید کے مطابق زخمی نوجوان رضوان 4 اگست کو اپنے والد کے ساتھ نادرا آفس سائٹ ایریا آیا تھا ۔ نوجوان رضوان نے نادرا آفس کے قریب واقع کیبن والے کو 100 روپے دیے اور 20 روپے کی خریداری کی۔

بقایا رقم 80 روپے کے تقاضے پر کیبن مالک عاقب شاہ کے ساتھ تنازع پیش آیا۔ کیبن مالک نے طیش میں آکرنوجوان کے سینے پرچھریوں کے وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔

واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 347/2024 بجرم دفعہ 324 کیا گیا۔ ملزم عاقب شاہ فرار ہوگیا تھا جس کو خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |