ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے کی گرل فرینڈ کو شامل تفتیش کرلیا گیا

پولیس کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی وہاڑی سے رینٹ پر لی گئی


ویب ڈیسک August 07, 2024
پولیس کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی وہاڑی سے رینٹ پر لی گئی

لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے کیس میں پیش رفت ہوگئی۔

پولیس نے مقتول کے بیٹے قیوم کی گرل فرینڈ کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی قتل کی واردات یا منصوبہ بندی میں ملوث ہے یا نہیں اس بارے میں تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی وہاڑی سے رینٹ پر لی گئی اور ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرنے سے پہلے شوٹر نے اس گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی تبدیل کی ، پھر واردات کرنے کے بعد شہر سے باہر نکلتے ہوئے گاڑی کی اصل نمبر پلیٹ لگائی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور؛ نجی اسپتال کے مالک پی ٹی آئی رہنما نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد قتل
ڈاکٹر شاہد کا بیٹا ملزم عبدالقیوم اور شہریار گزشتہ 8 سال سے دوست ہیں ، شہریار ویلنشیاء ٹاؤن میں کسی دوست کے پاس رہائش پذیر تھا جبکہ ملزم قیوم شامل تفتیش کی جانے والی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں