یمن میں قید 3 پاکستانی 16 سال بعد رہا وطن واپس پہنچ گئے

تینوں افراد پیشے کے اعتبار سے ماہی گیر تھے


ویب ڈیسک August 07, 2024
فوٹو : ایف آئی اے

عمان نے 2008 کے دوران یمن میں قید 3 پاکستانیوں کو رہا کرتے ہوئے ڈی پورٹ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تینوں پاکستانی اپنے پیاروں کے پاس وطن پہنچ گئے ہیں، تینوں قیدیوں میں سلیم اور امام بخش کا تعلق کراچی جبکہ خداد کا تعلق گوادر سے ہے۔

تینوں افراد پیشے کے اعتبار سے ماہی گیر تھے اور وہ مچھلیاں پکڑنے کے لیے لانچ کے ذریعے غیر قانونی طور پر یمن کے علاقائی پانیوں میں داخل ہوگئے تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ان پاکستانیوں کی رہائی ایف آئی اے لنک آفس مسقط اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن یمن کے درمیان قریبی ورکنگ ریلیشن شپ کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |