نیپال میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 4 چینی شہری اور مقامی پائلٹ ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں ایک چینی خاتون بھی شامل ہیں
نیپال کے ضلع نواکوٹ میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ایئر ڈائنسٹی کا تھا جو دارالحکومت کھٹمنڈو سے سیفروبنسی جا رہا تھا لیکن پرواز بھرنے کے محض 3 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ سوریاچور کے ایک جنگل سے مل گیا جب کہ ہیلی کاپٹر میں سوار مقامی پائلٹ اور 4 چینی شہری ہلاک ہوگئے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ایک کی لاش ناقابل شناخت ہے جب کہ پائلٹ کی شناخت ارون مالا کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
خیال رہے کہ نیپال میں خراب موسم، بلند و بالا پہاڑوں اور جنگلات کے باعث فضائی حادثے عام ہیں اور کئی ایئرپورٹ پر کہنہ مشق پائلٹ کے لیے بھی محفوظ لینڈنگ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔