اسلام آباد کلب میں پولیس افسر کی بیٹی کو ہراساں کرنے کا واقعہ مقدمہ درج

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، ملزم نجی موبائل فون کمپنی کا ملازم ہے، پولیس


ویب ڈیسک August 07, 2024
اسلام آباد کلب میں جنسی ہراسانی کا واقعہ اتوار کو پیش آیا—فوٹو: فائل

پولیس نے اسلام آباد کلب میں سنیئر افسر کی بیٹی کو ہراساں کرنے کے واقعے مقدمہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کلب میں سنیئر پولیس افسر کی بیٹی کو ہراساں کرنے کے واقعے میں اہم حکومتی شخصیات کا رشتہ دار ملوث ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس افسر کی بیٹی کو ہراساں کرنے والا اہم حکومتی شخصیات کا رشتہ دار ہے اور پولیس نے موبائل کمپنی کے بااثر ملازم کے خلاف مقدمہ کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد کلب میں جنسی ہراسانی کا واقعہ اتوار کو فیملی ہال میں پیش آیا تھا، ہراساں کی گئی لڑکی کی عمر 18 سال ہے اور ملزم نجی موبائل فون کمپنی میں ملازم ہے۔

تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے کے مطابق ملزم کی جانب سے سینئر پولیس افسر کی 18 سالہ بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور ملزم واصف کریم نے لڑکی کو دیکھ کر نازیبا اشارے اور کلمات کہے۔

مقدمے میں کہا گیا کہ ملزم راجا مسعود کلب ممبر کے ریفرنس سے اسلام آباد کلب آیا تھا جبکہ لڑکی ملزم کی شکایت فوری طور پر کلب اسٹاف کو کی تھی۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کا نام اینٹی ہراسمنٹ واچ لسٹ میں بھی ڈالا جائے اور واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں