یہ کبھی گریبان پکڑتے ہیں اور کبھی پاﺅں طلال چوہدری کا عمران خان کے بیان پر ردعمل
خان صاحب! مشروط معافی سے بہتر ہے غیر مشروط معافی مانگ لی جائے، رہنما مسلم لیگ ن
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کا اعتراف جرم کرنے والا اب ثبوت مانگ رہا ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مشروط معافی کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ یہ کبھی گریبان پکڑتے ہیں اور کبھی پاﺅں، خان صاحب! مشروط معافی مانگنے سے بہتر ہے کہ غیر مشروط معافی مانگ لی جائے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے دن کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، بھانجا اور پارٹی رہنما وہاں موجود تھے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کور کمانڈر کے باہر ان کے لیڈر دیکھے جا سکتے ہیں، تحریک انصاف نے کور کمانڈر، فوجی تنصیبات، حساس عمارتوں اور شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔
ن لیگی رہہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی کے لوگوں نے کہا کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، ان کی سیاست ہمیشہ سے جلاﺅ گھیراﺅ پر مبنی رہی ہے۔