پنجاب میں ناجائز اسلحے کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن خطرناک آتشیں ہتھیار برآمد
آئی جی نے ہدایت کی کہ اسلحے کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس اور اسٹاک کی انسپکشن باقاعدگی سے کی جائے، ترجمان پولیس
پنجاب میں لاہور سمیت دیگر اضلاع میں پولیس نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں خطرناک آتشیں ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمد کرلیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بیان میں کہا کہ پولیس ٹیمیں لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع کو ناجائز اسلحے سے پاک کرنے کے لیے شب و روز مصروف عمل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ خصوصی مہم کے دوران رواں برس ہزاروں کی تعداد میں خطرناک آتشیں ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمد کرلیے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضے سے ایک ہزار 22 کلاشنکوف، 27 ہزار 634 پسٹل، دو ہزار 124بندوقیں، ایک ہزار 952 رائفلز اور 441 ریوالور برآمد کرلیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے دوران ملزمان سے ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملزمان کے قبضے سے 100 کلاشنکوف، 5 ہزار 813 پسٹل برآمد، 422 رائفلز، 224 بندوقیں اور 41 ریوالور برآمد ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ملزمان سے 34 ہزار سے زائد گولیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سوشل میڈیا پر اسلحے کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اسلحے کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس اور اسٹاک کی انسپکشن کا عمل بھی باقاعدگی سے جاری رکھا جائے، آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لیے جاری کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سی پی او بھجوائیں۔