ملک و قوم کی ترقی کے لیے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر آگے بڑھنا ہوگا گورنر سندھ

دی نور پروجیکٹ کی تقریب سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا خطاب


Staff Reporter August 07, 2024
فوٹو- فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمیں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنے اپنے حصے کا کام بڑھ چڑھ کر کرنا چاہئے اس ضمن میں ہمیں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر آگے بڑھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی نور پروجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس تقریب میں دی نور پروجیکٹ کے بانی امجد وٹو اور اعزازی صدر ریئر ایڈمرل (ریٹائرڈ) فیصل شاہ بھی موجود تھے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ دی نور پروجیکٹ کی ٹیم کی انتھک کوششوں سے بہت متاثر ہوا ہوں، اس ادارہ کے فلاحی اقدامات لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے بابرکت روز میرا گورنر سندھ کا نوٹیفکیشن جاری ہوا اور اسی روز عہد کیا کہ خلق کی بھرپور خدمت کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج گورنر ہاو س میں پچاس ہزار نوجوان آئی ٹی کورسز کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ زیر تعلیم یہ نوجوان 300 سے 600 ڈالرز ماہانہ کمانے کے قابل ہوچکے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری یہ بھی بتایا کہ اب تک مستحقین میں چھ لاکھ سے زائد راشن بیگز اور 8 ہزار نوجوانوں میں فری لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

اس کے علاوہ اسٹریٹ کرائمز کا شکار افراد کو 3500 موٹر بائیکس دیں، روزگار اسکیم کے تحت لوگوں کو کاروبار کے لئے ناقابل واپسی رقوم بھی فراہم کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں