کراچی میں اگلے 3 روز موسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات
شہر میں اگلے تین روز کے دوران درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات نے اگلے تین روزکے دوران شہر کا موسم زیادہ ترابرآلود رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ہلکی بارش اور بونداباندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بدھ کو مطلع بیشتر وقت ابرآلود رہا اور فضا پر بادل چھائے رہے اور سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں معمول سے تیز چلیں۔
محکہ موسمیات نے بتایا کہ ہواوں کی رفتار20ناٹیکل میل فی گھنٹہ (36کلومیٹرفی گھنٹہ) ریکارڈ ہوئی اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.3 ڈگری اور نمی کا تناسب 72فیصد رہا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے تین روزکے دوران موسم زیادہ ترابر آلود رہنے، ہلکی بارش اور بونداباندی ہونے کی توقع ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 30 سے 32 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 75 سے 85 فیصد اور شام کو 65 تا 75 فیصد ریکارڈ ہوسکتا ہے، سمندری ہواؤں کے علاوہ شہر میں مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے 12 اگست سے شہر میں ایک اور مون سون سلسلے کے اثرانداز ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔