سنگاپور منشیات اسمگلنگ پر 6 دن میں دوسرے ملزم کو پھانسی دیدی گئی

سنگاپور میں 15 گرام یا اس سے زیادہ ہیروئن کی اسمگلنگ پر سزائے موت دی جاتی ہے


ویب ڈیسک August 07, 2024
ایک ہفتے میں سنگاپور میں منشیات اسمگلنگ پر دو مجرموں کو پھانسی دیدی گئی، فوٹو: فائل

سنگاپور میں ایک ہفتے کے دوران آج دوسرے مجرم کو بھی پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 59 سالہ مقامی شخص سے 35.85 گرام (1.3 اونس) خالص ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔ دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور منشیات ریکٹ کا بھی پردہ فاش کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے کافی ایسی معلومات ملی ہیں جس کی مدد سے منشیات اسمگلنگ کے ایک بڑی ریکٹ کو پکڑا جا سکتا ہے جس کی جڑیں ممکنہ طور پر بیرون ملک تک ہیں۔

مجرم نے 11 مئی 2022 کو اپیل کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا اور بعد ازاں صدر نے بھی معافی اپیل مسترد کردی تھی۔

یاد رہے کہ جمعے کے روز بھی سنگاپور میں ایک 45 سالہ شخص کو 36.93 گرام ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں پھانسی دی گئی تھی۔

سنگاپور میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بہت سخت قوانین رائج ہیں۔ 15 گرام یا اس سے زیادہ ہیروئن کی اسمگلنگ پر سزائے موت دی جاتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں