پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ طویل قید کے بعد جیل سے رہا

لاہور ہائی کورٹ نے پولیس اور دیگر اداروں کو 29 اگست تک عالیہ حمزہ کی گرفتاری سے روکا تھا


سید مشرف شاہ August 07, 2024
عالیہ حمزہ جیل سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ روزنہ ہوگئیں—فوٹو: ایکسپریس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو عدالتی حکم پر طویل عرصے بعد گوجرانوالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

عالیہ حمزہ کی روبکار آج گوجرانوالہ جیل میں جمع کروائی گئی تھی، جس کے بعد انہیں رہا کیا گیا اور وہ جیل سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ روانہ ہوگئیں۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے پولیس اور دیگر اداروں کو 29 اگست تک عالیہ حمزہ کی گرفتاری سے روکا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کے وکیل نے ان کی رہائی کی تصدیق کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں