پاکستانی طلباء کاعالمی سطح پر ایک اور شاندار کارنامہ
پاکستانی ٹیم نے پہلے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے، ترجمان پی اے ای سی
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے فلپائن میں منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔
ترجمان شاہد ریاض خان نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں سے سلیمان نعمان اور سبحان کاشف نے سلور میڈل حاصل کیا جبکہ احبان اعوان اور قاسم سلام نے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔
فپلائن میں منعقد ہونے والا یہ پہلا نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ ہےجس میں پاکستان کے طلبا نے بڑی کامیابی حاصل کی۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی طلباء کی ٹیم کی تربیت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی پی آئی ای اے ایس یونیورسٹی میں کی گئی۔
ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا ہے کہ جیتنے والے طالب علموں کا تعلق کراچی گرامر اسکول، لاہور گرامر اسکول اور صدیق پبلک اسکول راولپنڈی سے ہے۔