فائنل سے کچھ دیر قبل 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر بھارتی ریسلر نااہل قرار
وینیش پھوگاٹ کا کم از کم چاندی کا تمغہ جیتنا طے تھا لیکن اب انھیں کوئی بھی تمغہ نہیں ملے گا
پیرس اولمپکس میں بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ کو 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر مقابلے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔
پیرس اولمپکس میں بدھ کو خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل فائنل سے چند گھنٹے قبل بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ کا وزن مقررہ حد سے 100 گرام زیادہ نکلا جس پر انہیں نااہل قرار دے دیا گیا۔
پھوگاٹ کو گولڈ میڈل کے لیے امریکا کی سارہ ہلڈیبرانڈ کے ساتھ مقابلہ کرنا تھا تاہم آج صبح انکا وزن 50 کلو سے 100 گرام زیادہ ہو گیا جس کی وجہ سے اب وہ آج اپنا فائنل میچ نہیں کھیل سکیں گی۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ 'کوکین خریداری کا الزام' آسٹریلوی ہاکی کھلاڑی گرفتار
واضح رہے کہ بدھ کی صبح تک وینیش پھوگاٹ کا پیرس اولمپکس میں کم از کم چاندی کا تمغہ جیتنا طے تھا اور ملک کے کونے کونے سے انہیں ریسلنگ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی خاتون بننے پر مبارکبادیں دی جا رہی تھیں تاہم اب انہیں کوئی بھی تمغہ نہیں ملے گا۔