خلیجی ممالک کیلئے لیبر ویزے کے ٹکٹ پر 5 ہزار روپے فکس ایکسائز ڈیوٹی عائد

ایف بی آر نے ہر ٹکٹ پر 5 ہزار روپے فکس ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا


Irshad Ansari August 07, 2024
ایف بی آر نے بتایا کہ پاسپورٹ پر لیبر ویزہ پرنٹ اور پروٹیکٹر آف امگرینٹس کی تصدیق بھی ہونی چاہیے—فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے ایئر ٹکٹ پر پانچ ہزار روپے فکس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جابن سےجاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ2005 کے پہلے شیڈول کے ٹیبل ٹوکے سیریل نمبر 3 کی شق (بی) کی ذیلی شق (i) کے تحت لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے پاکستانی مسافروں سے ایئر ٹکٹ پر 5 ہزار روپے فکس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے بتایا کہ ان مزدوروں کے پاسپورٹ پر لیبر ویزہ پرنٹ ہونا چاہیے اور پروٹیکٹر آف امگرینٹس (بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ) کی تصدیق بھی ہونی چاہیے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان پاکستانیوں کو لیبر ویزے پر پاکستان سے خلیج تعاون کونسل(گلف ممالک) تک بین الاقوامی سفر پر جانے کے لیے ایئر ٹکٹ پر فکس بنیادوں پر 5 ہزار روپے فی ٹکٹ کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |