الخدمت کا ملک بھر میں 25 لاکھ پودے لگانے کا اعلان

کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ کے تحت 11 سے 18 اگست تک ملک بھر میں ہفتہ شجرکاری مہم منایا جائے گا، نائب صدر الخدمت


ویب ڈیسک August 07, 2024
کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ کے تحت ہفتہ شجرکاری مہم منائی جائے گی—فوٹو: الخدمت فاؤنڈیشن

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے'کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ' کے تحت ملک بھر میں 25 لاکھ پودے لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔

نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ملک بھر میں شجر کاری مہم کے حوالے سے لاہور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ''کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ'' کے تحت 11 اگست سے 18 اگست تک ملک بھر میں ہفتہ شجر کاری مہم منایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سر سبز پاکستان مہم کے تحت لاہور سمیت ملک بھر میں 3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور مجموعی طور پر ایک سال کے اندر لاہور میں 10 لاکھ پودوں سمیت پاکستان بھرمیں 25 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے ''گرین اینڈ کلین پاکستان موومنٹ'' کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 'سر سبز پاکستان' کے تحت شجر کاری ہماری بڑی موومنٹ کا حصہ ہے اور شجر کاری سے متعلق آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ پودوں کی نرسریاں بھی قائم کی جا رہی ہیں جس کے لیے 80 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ایسے پودوں کاانتخاب کرتی ہے جو انسانوں یا جانوروں کے لیے نقصان دہ ثابت نہ ہوں اور آلودگی کے خاتمے میں بھی مددگار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس شجرکاری مہم میں ہمارے ساتھ پاکستان بھر کے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ عام نوجوان بطور رضاکار خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر مشتاق مانگٹ کا کہنا تھا کہ پودے لگانے سے زیادہ، لگائے جانے کے بعد ان کی حفاظت اور نگہداشت ضروری ہے، اس کے لیے ہمیں پی ایچ اے لاہورکا تعاون حاصل ہے جو پودوں کی مکمل نگہداشت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں برس سے اب تک 28 پلانٹیشن ڈرائیو کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔

شعیب ہاشمی نے کہا کہ پودے لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے، جہاں موسمیاتی تبدیلیوں نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے وہیں پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ تاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں اسموگ اور موسم گرما میں تپش اور گلیشئرز کا پگھلنے کے باعث شمالی علاقہ جات میں سیلاب معمول بن گیا ہے، جس سے ہزاروں اور لاکھوں لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

سلیم چوہدری نے کہا الخدمت کے تحت ارجن، بوٹل، نیم، کیکر، جامن، برش، لارج ٹونیا اور پانڈا سمیت دیگر پودے لگائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |