پُرتعیش اطالوی برانڈ نے کتوں کے لیے پرفیوم متعارف کرا دیا

الکوحل سے پاک یہ پرفیوم جانوروں کے ڈاکٹروں سے منظور شدہ ہے

پُرتعیش اطالوی برانڈ نے کتوں کے لیے پرفیوم متعارف کرا دیا جس کا نام کمپنی کے شریک بانی کے کتے کے نام 'فی فی' پر رکھا گیا ہے۔

یہ پرفیوم الکوحل سے پاک ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ آزمائش کے بعد جانوروں کے ڈاکٹروں نے اس پرفیوم کو منظوری دے دی ہے۔


99 یورو قیمت کا یہ پرفیوم ایک شاہکار قرار دیا جا رہا ہے جس میں یلینگ یلینگ، مشک اور صندل شامل ہے۔

پرفیوم کی بوتل پر 24 قیراط سونے کا پانی چڑھا کتے کا پنجہ چھاپا گیا ہے جس کا مقصد کمپنی کے مالک کا اپنے پالتو سے محبت سے کا اظہار ہے۔
Load Next Story