2024

جماعت اسلامی کے سراج الحق کا جماعت اسلامی بنگلہ دیش  کے امیر سے ٹیلی فونک رابطہ

سراج الحق نے اپنے ٹویٹ میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی جہد مسلسل اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا


ویب ڈیسک August 07, 2024
فوٹو- فائل

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان اور نائب امیر ڈاکٹر عبداللہ طاہر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

سراج الحق نے اپنے ٹویٹ میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی جہد مسلسل اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نےاپنے ٹویٹ میں دعائیہ کلمات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی کاوشیں انقلاب کی صورت میں رنگ لائیں اور جلد مکمل طور پرامن و امان قائم ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں