2024

ٹک ٹاک اسٹار طوطے نے اشیاء کی شناخت کا ریکارڈ بنا دیا

طوطے نے تین منٹوں میں 12 اشیاء کو شناخت کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا


ویب ڈیسک August 08, 2024
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے شہرت پانے والے طوطے نے تین منٹوں میں 12 اشیاء کو شناخت کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی جوڑی ڈالٹن اور وکٹوریا میسن کے چار سالہ افریقی گرے طوطے اپولو نے ایک کیڑے، کتاب اور جرابوں سمیت اشیاء کو نام سے پہچان کر ریکارڈ بنایا۔

جوڑی کا کہنا تھا کہ اپولو کی تربیت آئرین پیپربرگ کے طے کردہ طریقوں سے متاثر ہو کر کی گئی۔

آئرین پیپربرگ ایک جانوروں کی نفسیات دان ہیں جنہوں نے ایلکس نامی طوطے کے ساتھ تحقیق میں 30 برس صرف کیے ہیں۔

ریکارڈ سے پہلے بھی اپولو ایک سوشل میڈیا اسٹار ہے جس کے ٹک ٹاک پر 28 لاکھ جبکہ یوٹیوب پر 13 لاکھ 70 ہزار فالوورز ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں