سانحہ لاہور ٹریبونل کا تحقیقاتی ٹیم کی عبوری رپورٹ پرعدم اطمینان

فائرنگ کرنے والے پولیس افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی رپورٹ طلب


Numainda Express July 04, 2014
جے آئی ٹی کے5 اجلاس ہوچکے ہیں لیکن کوئی کارکردگی نظرنہیں آ رہی۔ فوٹو: ایکسپریس

سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل ٹریبونل نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی عبوری رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے قراردیا ہے کہ صرف خط و کتابت پر انحصار کیا جا رہا ہے۔

جے آئی ٹی کے5 اجلاس ہوچکے ہیں لیکن کوئی کارکردگی نظرنہیں آ رہی، جسٹس علی باقر نجفی نے آئی جی کو ہدایت کی کہ فائرنگ کرنے والے پولیس افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی نئی رپورٹ پیش کی جائے، گزشتہ روز مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ممبر سیف المرتضی نے عبوری رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ نوٹس کے باوجود منہاج القرآن کا کوئی نمائندہ اب تک پیش نہیں ہوا۔ آئی این پی کے مطابق فاضل جج نے کہا کہ آپکی نیت ٹھیک ہو تی تو منہاج القرآن انتظامیہ کارروائی کا حصہ بن جاتی۔

جے آئی ٹی کو اپنی موجودگی کا احساس دلانا چاہیے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ جناح اسپتال کے23زخمیوں میں سے11کونوٹس پہنچادیے گئے ہیں جبکہ12 زخمیوں کو تعمیل نہیں ہوسکی، ٹریبونل نے انھیں دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے9جولائی کوپیش ہونے کی ہدایت کی جبکہ آئی جی اورمشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو9جولائی تک کارکردگی رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا۔ مزید2عینی شاہدین نے اپنے بیان حلفی داخل کروائے، دریں اثنا4ایس پیز نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو اپنے بیانات ریکارڈ کروادیے اور فائرنگ سے مکمل لاعلمی کا اظہار کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں