
اس حوالے سے مقابلے میں موجود کورنگی صنعتی ایریا کے پولیس اہلکار نے بتایا کہ انھیں ایک شہری کی جانب سے بتایا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 بندوں نے ڈکیتی کی واردات کی ہے۔
جس پر انھوں نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور انھیں رکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر پولیس کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے نائن ایم ایم گلاک پستول، میگزین، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق فوری طور پر ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم اس حوالے سے پولیس کی ٹیکنیکل ٹیم تلاش ایپ کی مدد سے ڈاکوؤں کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔