
آئی جی پنجاب نے شہید ایلیٹ کانسٹیبل محمد حاجی کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کی تاریخ ملک و قوم کی حفاظت کے دوران شہادت کا رتبہ پانے والے بہادر سپوتوں سے بھری پڑی ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ، شہید کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات عمل میں لائیں گے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ چوکی روانڈا موڑ پر ڈاکوؤں کی جانب سے چھپ کر فائرنگ کی گئی۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل حاجی محمد شہید جبکہ اے ایس آئی محمد صدیق اور کانسٹیبل رفیق زخمی ہوگئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔