قومی ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ لیگیسی اور ہزارہ کی سیمی فائنل میں رسائی

سیمی فائنل میں کراچی یونائیٹڈ کا لیگیسی ڈبلیو ایف اور کراچی سٹی ایف سی کا ہزارہ کوئٹہ ڈبلیو ایف سی سے مقابلہ ہوگا


Sports Reporter August 07, 2024

قومی ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ میں لیگیسی ایف سی نے ٹی ڈبلیو کے کو 3 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ایمن، کائنات اور علینا نے ایک ایک گول کیا۔

آخری گروپ میچ میں ہزارہ کوئٹہ ایف سی نے ہائی لینڈرز ایف سی کو 1-2 سے مات دی۔ ہزارہ کی جانب سے فرشتہ اور صادقہ گول اسکورر رہیں جبکہ سوسان نے خسارہ کم کیا۔

جمعرات کو سیمی فائنل میں کراچی یونائیٹڈ کا لیگیسی ڈبلیو ایف اور کراچی سٹی ایف سی کا مقابلہ ہزارہ کوئٹہ ڈبلیو ایف سی سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں