کراچی سی ٹی ڈی نے 5 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا

ملزمان شہر میں کسی بڑی کارروائی کے لیے جمع ہوئے تھے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ


Staff Reporter August 08, 2024
فوٹو: فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) گارڈن انویسٹی گیشن پولیس نے پاک کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلرز ہیں جو شہر میں کسی بڑی کارروائی کے لیے جمع ہوئے تھے تاہم سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت فہد ، طلحہٰ ، عدنان ، طحہٰ اور عارف کے نام سے کی گئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار 5 ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے 5 مقدمات درج کرلیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |